نمونیہ کے علاج کیلئے پانچ چھ پیاز لیکر انہیں باریک پیس لیں ،پھر اسے آگ پر بھون لیں اور مناسب سرکہ ملادیں ۔اب اسے کسی پوٹلی میں باندھ کر سینے پر رکھ دیں۔پیاز قابل برداشت حدتک گرم ہونی چاہئے جب ایک پوٹلی ٹھنڈی ہوجائے تو اس کی جگہ دوسری گرم پوٹلی بنا کررکھ دیں ۔یہ عمل متواتر جاری رکھیں۔جب تک افاقہ نہ ہو۔
پالک کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کا درد ٹھیک ہو جاتاہے۔