اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی میں دونوں ملکوں کی عوام اپنے اپنے ملک کا دفاع سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ مگر عدنان سمیع جو کہ پاکستان سے بھارت منتقل ہو ا ہے اس نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعد آج پھر وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے جس سے پوری پاکستانی عوام شدید غم و غصےکا شکارہے۔ عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بے شرمی کے سارے رکارڈز توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹوئٹر پیغام پر پاکستانی عوام کے شدید رد عمل سے ظاہر ہو تا ہے کہ پاکستانی دہشت گرد ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور انڈین نیشنلٹی کے خواہشمند معروف گلوکار عدنان سمیع نے کل اپنے ٹوئٹرپیغام میں بھارتی افواج کو پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کرنے پر بھارت وزیراعظم اور بھارت آرمی کو مبارک باد پیش کی اس نے بھارتی افواج کے لیے ہماری بہادر فوج کا لفظ استعمال کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس نے بھارتی وزیراعظم کو مبارک باد بھی پیش کی تھی۔