لاہورہائیکورٹ نےپاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامیہ شاہد کاقتل کیس لاہور منتقل کرنے کے معاملے پر فریقین کو 11نومبر کےلیے نوٹس جاری کردیئے۔
سامیہ شاہدکے شوہر مختار کاظم نےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ بااثر ملزموں سے مدعی اور گواہوں کی جانوں کو خطرہ ہے،لہٰذااستدعاہےکہ مقدمہ لاہورمنتقل کرنے کاحکم جاری کیاجائے۔
عدالت نے ملزموں اور دیگر فریقین کو 11نومبر کےلیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔