counter easy hit

17 سال تک کسی نے مجھے کام نہیں دیا، گلزار

sampooran-singh-gulzar-photo

sampooran-singh-gulzar-photo

ممبئی: نامور گیت نگار، مصنف اور ڈائریکٹر گلزار نے حال ہی میں انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم ‘مرزیا’ کا اسکرپٹ تحریر کرکے بولی وڈ میں واپسی اختیار کی ہے اور ساتھ ہی انھوں نے انڈسٹری سے تقریباً 17 برس کی دوری کی وجہ بھی بیان کردی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ‘مرزیا’ کے میوزک لانچ کی تقریب کے دوران گلزار نے بتایا، ‘راکیش اور ان کی ٹیم سے ملنے سے قبل کسی نے بھی کہیں بھی مجھے کام نہیں دیا، اب میں یہ ٹیم چھوڑنا نہیں چاہتا اور میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ مجھے گود لے لیں’۔

گلزار جیسے مصنف کا یہ انکشاف واقعی بہت سے لوگوں کے لیے شاک کا باعث ہے، جو آسکر اور گریمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں، انھیں بہت سے فلم فیئر ایوارڈز بھی ملے جبکہ وہ ہندوستانی سینما کا سب سے بڑا ایوارڈ دادا بھائی پھالکے ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

فلم ‘مرزیا’ کا اسکرپٹ اور اس کے سارے گانے گلزار نے تحریر کیے ہیں۔

دوسری جانب انیل کپور نے گلزار کے اس دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی کہانی سنا ڈالی، ان کا کہنا تھا، ‘گلزار میں بھی آپ کے ساتھ ہی 35 برس سے جدوجہد کر رہا ہوں۔ گذشتہ 34 برس سے میں کہہ رہا تھا کہ گلزار صاحب مجھے اپنی فلم میں لے لیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ مجھے اس کا جواب چاہیے لیکن شکریہ کہ آپ نے میرے بیٹے کے ساتھ فلم بنائی’۔

جس پر گلزار کا کہنا تھا، ‘میں ہرش وردھن سے کہہ رہا تھا کہ آپ کے والد مجھے یہ کہیں گے کہ میں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا اور ان کے بیٹے کے ساتھ کام کر رہا ہوں، میری خواہش ہے کہ آپ (انیل کپور) مجھے ایک مرتبہ ملازمت دیں ‘۔

واضح رہے کہ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘مرزیا’ کی کہانی مرزا صاحباں کی لو اسٹوری پر مبنی ہے، جو رواں برس 7 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website