سام سنگ نے خاموشی سے اپنا ایک نیا اسمارٹ فون گلیکسی سی فائیو پرو متعارف کرا دیا ہے۔5.2 انچ اسکرین کے سپر امولیڈ ڈسپلے والے اس فون میں 2600 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی گئی ہے۔
مڈ رینج کے اس اسمارٹ فون کو سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فون جیسا انداز دیا ہے جس میں 1080پی ریزولوشن ہے جو کہ آل ویز آن ڈسپلے کے ساتھ ہے۔یہ وہ ڈیزائن ہے جو گلیکسی ایس سیریز میں دیا جاتا ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 626 پراسیسر، 8 کورٹیکس اے 53 سی پی یو اور 4 جی بی ریم بھی دیئے گئے ہیں۔اس میں انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس میں فرنٹ اور بیک پر 16 میگا پکسلز کے کیمرے دیئے گئے ہیں اور دونوں میں ایف 1.9 آپرچر بھی ہے۔بیک کیمرہ میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جبکہ فرنٹ میں فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے۔یہ فون تین رنگوں میں فی الحال چین میں اگلے ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 362 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔