کھاریاں(نیئر صدیقی سے)حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے رہنما چوہدری مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹ کے والد گرامی چوہدری ثناء اللہ ملہی مرحوم کا ختم قل آج 13مارچ بروز اتوار صبح10بجے مرکزی جامع مسجد حبیب پور(سابق لنڈپور) شادیوال روڈ گجرات میں ہو گا۔ختم قل میں علاقہ بھر سے ممتاز مذہبی، سیاسی ، سماجی رہنماؤں کے علاوہ حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے