صنعاء……..یمن میںگزشتہ شب سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں گزشتہ شب صنعا میں قائم ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس واقعے میں اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یمنی محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ ہلاک شدگان میں عام شہری کتنے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میںمتعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں فضائی کارروائیاں بند کرے کیوں کہ اس سے عام شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔