بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر اکبر رشید سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق انعم مرزا کی 2016میں بھارتی شہری اکبر رشید سے شادی ہوئی تھی۔ طلاق کے حصول کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس معاملے کی قانونی کارروائی ان دنوں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق انعم مرزا ایک فیشن ڈیزائنر ہیں اور ان کی تمام تر توجہ اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آؤٹ لیٹ پر مرکوز رہتی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں ہوئی انعم مرزا کی شادی پر بالی ووڈ ستارے سلمان خان، پرنیتی چوپڑا اور ارجن کپور سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
شادی کے دوران ثانیہ مرزا کی اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی اور اس موقع پر ثانیہ مرزانے اپنی بہن کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھی بھیجے تھے ۔