اسلام آباد: حسین حقانی کے بیان کے خلاف ظفرعلی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کے بیان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا جب کہ حسین حقانی کے اس عمل میں آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھےلہذا آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ رخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حسین حقانی کوبیرون ملک سے لانے کے احکامات دیے جائیں جب کہ وزارت دفاع آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی سمیت حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کرے۔
واضح رہے کہ حسین حقانی نے امریکی اخبار میں لکھے اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کیپاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت کی تھی۔