سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او سٹی ثنا اللہ ڈھلو نے ثابت کیاکہ احساس ذمہ داری تو حالات کنٹرول کیے جا سکتے ہیں منشیا فروشوں کے خلاف بھرپور کارویوں سمیت ماٹھے معززین سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں تفصیل سرائے عالمگیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کونسلرذکا محی الدین ڈار،محمد اکرام بٹ(کشمیر ٹریولز) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سرائے عالمگیر سٹی ایریاسے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی منشیات فروشوں اور معاشرے کے ناسوروں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں ایس ایچ او سٹی ثنا اللہ ڈھلوکی قابلیت کا منہ پولتا ثبوت ہیں انہون نے کہاکہ سرائے عالمگیر جہاں قبضہ گروپوں اور دوسری برائیوں میں ملوث عناصر کی موجودگی کی وجہ سے جرائم کا گڑ ہونے کا احساس ہوتاتھا میں سٹی ایس ایچ اوکی کامیاب حکمت عملی سے حالات مکمل کنٹرول میں ہیںآج امن و امان کے حوالے سے شریف شہریوں میں تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اگر یہ کہا جائے کہ ملک ارشد محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے ثابت کیاہے کہ احساس ذمہ داری ہوتوحالات کو کنٹرول کرنا نا ممکن نہیں، ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔