counter easy hit

عمران خان کا شر سر چڑھ کر بول رہا ہے :رانا ثنا اللہ

Sanaullah

Sanaullah

کپتان کی گالی گلوچ ، الزام تراشی کی سیاست افسوس ناک ، کمیشن کی تشکیل میں کوئی اور نہیں عمران خان خود رکاوٹ ہیں :صوبائی وزیر قانون
لاہور (یس اُردو) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا شر سر چڑھ کر بول رہا ہے ، عمران خان کے شر پر مبنی رویے کے باعث کوئی کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ فون پر دنیا نیوز سے گفتگو میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گالی گلوچ ، الزام تراشی اور میں نہ مانوں کی سیاست انتہائی افسوس ناک ہے ، عمران خان کے شر کے باعث کوئی شخص کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کو تیار نہیں ، کمیشن کی تشکیل میں کوئی اور نہیں خود عمران خان رکاوٹ ہیں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے شر کی وجہ سے انتہائی معزز شخصیات کمیشن کی سربراہی سے گریز کر رہی ہیں ۔ عمران خان ملک میں جس طرح کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ، یہ انتہائی افسوس ناک ہے