لاہور (ویب ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کیخلاف ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی درخواست پر سماعت کرنے والا جج تبدیل کردیا گیا ہے۔ معاملہ فاضل جج امجد علی شاہ سے ایڈشنل سیشن جج مصباح خان
کے پاس بھجوا دیا گیا ہے جو کیس کی اگلی سماعت کریں گے۔ صندل خٹک نے ایف ائی اے کی انکوئری اور ہراساں کیے جانے کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیشن امجدعلی شاہ نے ایف ائی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری جواب طلب کر رکھا تھا۔ درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر اور پھر 5 نومبر 2019 کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔ ٹک ٹاک گرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں۔ ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ صندل خٹک نے کہا ہے کہ ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات، شکایت اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
ایف ائی اے کی جانب سے بلا جواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت ایف ائئ اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کی جانب سے انکوئری کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر اور پھر 5 نومبر 2019 کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔ ٹک ٹاک گرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں۔ ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔