اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے سے صنم بھٹو نے انکار کر دیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو دیار غیر سے بلوا کر کہا گیا وہ نیب اور حکومت کیخلاف تحریک میں پارٹی کی جانب سے قیادت کر یں، جس پر صنم بھٹو نے اپنے بھانجوں اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کسی صورت بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں اور انکی خواہش ہے یہ قیادت فریال یا بلاول ہی کریں اور میری خواہش ہے شہید رانی کے ویژن اور سوچ پر پارٹی کام کرے ،میری دعائیں ساتھ ہونگی،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے صنم بھٹو نے یہ بھی کہا وہ اپنی فیملی سے مشورہ کرکے حتمی جواب دیں گی لیکن یہ بات اٹل ہے صنم بھٹو کو سمجھ آ چکی ہے محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور انکی بہن کا سہارا لیکر اس تحریک کو چلانے کی جو کاوش ہے اور اس کے سیاسی مقاصد سے بھی وہ بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کسی صور ت ایسے عمل کا حصہ نہیں بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے سے صنم بھٹو نے انکار کر دیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو دیار غیر سے بلوا کر کہا گیا کہ وہ نیب اور حکومت کے خلاف تحریک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قیادت کریں،جس پر صنم بھٹو نے اپنے بھانجوں اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں اور انکی خواہش ہے کہ یہ قیادت فریال یا بلاول ہی کریں اور میری خواہش ہے کہ شہید رانی کے ویژن اور سوچ پر پارٹی کام کرے میری دعائیں ساتھ ہونگی۔