ٹنڈوآدم ۔(نامہ نگار)۔ضلعہ کاؤنسل سانگھڑ کی چیئر مین شپ کا تاج کؤن پہنیگا۔۔؟پی پی پی کے کئی رہنما چیئر مین شپ حاصل کرنے کے لئے سرگرم،مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے ضلعہ سانگھڑ کی چیئر مین شپ سروری جماعت کے کسی رہنمہ کو دلانے کے لئے کوششیں تیز،تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں جلعہ سانگھڑ میں پہلی بار پی پی پی نے مسلم لیگ (ف) کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے پی پی پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد ضلعہ سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے تمام رہنماؤں کی جانب سے یہ کامیابی اپنے اپنے کھاتے میں ڈال کر پارٹی قیادت سے ضلعہ کاؤنسل سانگھڑ کی چیئر مین شپ کا مطالبہ کردیا ضلعہ سانگھڑ کی چیئر مین شپ حاصل کرنے کے لئے رکن سندھ اسیمبلی فراز ڈیرو کے بھائی نوید ڈیرو،رکن قومی اسیمبلی روشن جونیجو کے بیٹے علاؤالدین جونیجو،سابق ایم پی اے الطاف حسین رند کے بیٹے خادم حسین رند،سرفراز راجڑ،اور دیگر کئی رہنما ضلعہ کاؤنسل سانگھڑ کی چیئر مین شپ حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہیں ان رہنماؤں کی جانب پارٹی قیادت سے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے مگر پارٹی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے ابھی کسی کو بھی ضلعہ کاؤنسل سانگھڑ کی چیئر مین شپ کے لہئے نامزد نہیں کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی ناراض رہنما اور صوبائی وزیر روینیو اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان نے لندن میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے ضلعہ سانگھڑ کی چیئر مین شپ سروری جماعت کے امیدوار کو دینے کا کہا ہے ذرائع کے مطابق سرفراز راجڑ کو ضلعہ کاؤنسل سانگھڑ کا چیئر مین بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے مگر پارٹی قیادت نے ابھی ہاں یا نہ میں کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی کوششیں جاری ہیں خواہش مندوں کی تعداد ذیادہ ہونے کی وجہ سے پی پی پی کو امیدوار نامزد کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں