غلام حسین کے خاندان کے چودہ افراد سیر کیلئے لاہور آئے تھے ، خودکش دھماکے میں 6 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے
لاہور (یس اُردو) سانگھڑ سے لاہور سیر کے لئے آئے ایک ہی خاندان کے 14 افراد پر گلشن اقبال پارک میں قیامت گزر گئی ۔ 6 دھماکے کی نذر ہوگئے دو اپنے پیاروں سے کئی گھنٹے بچھڑے رہے ۔ سانگھڑ کھدڑو کا رہائشی غلام حسین اور اس کے خاندان کے 14 افراد لاہور سیر کے لئے آئے تفریح کی غرض سے یہ افراد گلشن اقبال پارک میں موجود تھے کہ خودکش حملہ ہوا جس میں اس خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 8 سالہ بچہ محمد شہباز اور غلام حسین کی اہلیہ نجمہ بی بی لاپتہ ہو گئی تاہم دوسرے روز نجمہ بی بی اور محمد شہباز مل گئے جب کہ زخمی ہونے والے چھ افراد اور لاشوں کو سانگھڑ کے علاقے کھدڑو بھجوا دیا گیا ہے دوسری جانب آج ملنے والے محمد شہباز اور نجمہ بی بی کو بھی سانگھڑ کھدڑو روانہ کر دیا گیا ہے ۔