سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر) سانگلہ ہل اورگردونواح میں بجلی کی ظالمانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوزکرگیاکاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ر وزہ داروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے،مساجدمیں نمازیوں کووضوکیلئے پانی بھی میسرنہیں ہوتالوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کی کثیرتعدادنے پریس کلب کے باہرشدیداحتجاج کیااورحکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی مظاہرین کاکہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت لوڈشیڈنگ کی کمی اوراس کے خاتمہ کیلئے بلندوبانگ دعوے توکررہی ہے لیکن اس پرعملی اقدامات کانہ ہوناحکومت کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینہ میں عوام کوریلیف کی بجائے تکلیف اورشدیدمشکلات سے دوچارکیاجارہاہے سحری،افطاری اورنمازتراویح کے دوران تولوڈشیڈنگ کی انتہاکردی جاتی ہے لیکن نہ توحکمرانوں کوشرم آرہی ہے اورنہ ہی حلقہ کے عوامی نمائندے عوام کیلئے کچھ کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگرظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ اسی طرح جاری رہاتواحتجاج کادائرہ وسیع کرکے واپڈادفترکاگھیراؤکیاجائے گاجس کی تمام ترذمہ داری حکمرانوں پرہوگی