سانگلہ ہل(تحصیل رپور ٹر ) تحریک انصاف حلقہ پی پی 170 کے راہنماحاجی ارشدنذیرنے کہاہے کہ کرپشن زدہ حکمرانوں نے جمہوریت کی آڑمیں لوٹمارکابازارگرم کرکے ملک کوتباہی کے دھانے پرپہنچادیاہے ہرطرف افراتفری کاعالم ہے غریب عوام مہنگائی اوربیروزگاری سے تنگ آکراپنے بچے تک فروخت کرنے پرمجبورہوچکے ہیں خودکشیوں کے رجحان میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے یرہ پرصحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی نے ملک کوبحرانوں سے دوچارکردیاہے حکمرانوں کے عوام کوریلیف کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ان کی کارکردگی کایہ حال ہے کہ غریب عوام کوپینے کاصاف پانی میسرہے نہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں ملک میں امن وامان کی صورتحال ابترہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے چوروں کاراستہ روکناچاہتی ہے نوازشریف کے درباری تحریک انصاف کی قیادت پرتنقیدکرکے سستی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مک مکااورلوٹ مارکی سیاست کرنے والے شریف خاندان کاانجام قریب ہے۔