سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے) واپڈاٹیم نے مختلف دیہات میں چیکنگ کے دوران تین دیہاتیوں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔بتایسا گیا ہے کہ ملزمان محمود احمد،رحمٰن اور سعید امجد واپڈا کی مین لائن پر کنڈی ڈال کر اپنے اپنے گھروں میں بجلی چوری کرکے اس کا بے دریغ استعمال کررہے تھے جنہیں واپڈا ٹیم نے چیکنگ کے دوران پکڑ لیا اس دوران ایک ملزم محمد سعید نے مداخلت کرکے ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور غلیظ گالیاں دیں ۔بجلی چوری کے خلاف کاروائی چک 43 کوٹلہ کلاں ،چک 29 دیڑھ میں کی گئی تھانہ صدر پولیس نے اسسٹنٹ مینجرآپریشن لیسکو سب ڈویژن سانگلہ ہل کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیئے ۔