لاہور: قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان حلف اٹھا چکے ہیں، اس بار سب سے دلچسپ بات سامنے آئی وہ نوجوانوں کی نمائندگی ہے۔ پانچوں اسمبلیوں میں تمام جماعتوں کی جانب سے کثیر تعداد میں نئے چہرے متعارف کرائے گئے ہیں جن میں سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق ہیں۔
ثانیہ عاشق خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جو اب تک کی سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے گزشتہ روز (بدھ کو) پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا۔
خیال رہے کہ ثانیہ عاشق کو مریم نواز کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے اور انہی کی سفارش پر انہیں مخصوص نشست کیلئے ٹکٹ دی گئی تھی، وہ مسلم لیگ ن کے ہر جلسے میں مریم نواز کے ساتھ سٹیج پر نظر آتی تھیں۔
حلف اٹھانے کے بعد ثانیہ عاشق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حلف کے الفاظ پڑھنے کے بعد کندھوں پر بھاری ذمہ داری آجاتی ہے۔ ’ میں پنجاب اسمبلی کے معزز پلیٹ فارم سے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی اور اپنی لیڈر شپ کی توقعات پر پورا اتروں گی، اللہ میرا حامی و ناصر ہو اور مجھے راستہ دکھائے‘۔
Recitation of these powerful words puts a heavy responsibility on one’s shoulders. I will try my best to serve the people of Punjab from this prestigious platform of Punjab Assembly & come up to the expectations of my party PMLN. May Allah Almighty help & guide me! pic.twitter.com/onEexEx8hU
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) August 15, 2018