بھوپال : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مدھیہ پردیش گورنمنٹ کی اسپورٹس ایوارڈ تقریب کا مہمان خصوصی بننے کیلیے چارٹر طیارے اور مہنگی میک اپ کٹ کا مطالبہ کردیا، جس پر انھیں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے اس سالانہ فنکشن میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تھی تاہم ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے آرگنائزرز سے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھوپال آنے جانے کیلیے چارٹر طیارے، اپنے اسسٹنٹس کیلیے بزنس کلاس کی 5 ریٹرن ٹکٹیں اور ایک میک اپ کٹ کا مطالبہ کیا جس کی قیمت 75 ہزار روپے ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انھوں نے شرکت فیس کتنی طلب کی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل یوشودھرا راج کا کہنا ہے کہ ہم ٹینس اسٹار کا احترام کرتے مگر ان کے مطالبات ناقابل قبول تھے اس لیے اب ان کی جگہ ہم نے بیڈمنٹن کوچ پولیلا گوپی چند کو مدعو کیا ہے۔
ثانیہ کا مہمان خصوصی بننے کیلیے چارٹر جہاز اور مہنگی میک اپ کٹ کا مطالبہ