counter easy hit

سنجے دت کو جیل نے شاعر بنا دیا

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی ۔۔۔ بالی ووڈ کے منابھائی سنجے دت جیل سے باہر آئے ہیں تو نئی نئی خبریں بھی ساتھ لائے ہیں۔تازہ خبر یہ ہےکہ سنجے دت قید کے دوران شعر لکھتے لکھتے پکے شاعر بن چکے ہیں۔ ممبئی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جیل میں انہوں نے لگ بھگ 500شعرلکھے ہیں جنہیں وہ جلد ہی کتابی شکل میں شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سنجے دت کا کہنا ہے کہ جیل میں ساتھی قیدیوں سمیراور ذیشان نے انہیں شعر لکھنے کی ترغیب دی۔وہ خود بھی شاعر تھے اور مجھے ان کی شاعری بہت پسندتھی۔اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں ایک اور قیدی مشرا جی کو حجامت کی ذمہ داریاں دی گئی تھی اور انہوں نے ہی ان کا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے ۔جیل جانے سے قبل سنجے دت اپنی فلموں کے ذریعے کروڑوں روپے کماتے تھے لیکن انہیں پیسے کی قدروقیمت کا احساس نہیں تھا ۔ جیل میں انہیں مزدوری کے ماہانہ 2,000روپے ملتے تھے جس میں سے وہ 20روپے کی بچت کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیسے کی اصل قیمت مجھے جیل سے معلوم ہوئی ہے۔ایک فرمانبردار شوہر ہونے کے ناتے انہوں نے جیل میں جمع کیے ہوئے 440روپے اپنی بیوی کے حوالے کر دئیے ہیں ۔مانیتا کو انہوں نے اپنی طاقت قراردیا ہے۔سلمان خان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔