ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )ساؤ تھ ایشیا ء پارٹنر شپ پاکستان (سیپ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین کی قیادت میں وفد کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ تفصیلات کے مطابق ساؤ تھ ایشیا ء پارٹنر شپ پاکستان (سیپ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین کی قیادت میں سماجی کارکنان کے وفد نے بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ،گوردوارہ پہنچنے پر ہیڈ گرنتھی گیانی پریم سنگھ اور گیانی جنم سنگھ نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ،وفد کے ارکان نے گوردوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو دیکھا اور ان میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ،اس موقع پر گیانی جنم سنگھ نے وفد کے ارکان کو سکھ مذہب اور اس کی تعلیمات کے بارے بتایا ،گیانی جنم سنگھ نے بتایا کہ اسلام کی طرح سکھ مذہب بھی ایک خدا کی عبادت اور اسی سے سب کچھ مانگنے کا درس دیتا ہے ،بابا گورونانک نے انسانیت اور دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیا تھا ،اس موقع پر گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے وفد کے ارکان کو سروپے اور یاد گاری تحائف بھی دیئے گئے ،وفد کے سربراہ محمد تحسین اور دیگر ارکان نے شاندار استقبال اور مہمان نواز ی پر گوردوارہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا