برازیل کے شہر ساؤ پالو میں فیشن کے جدیدڈیزائنز لیے فیشن وِیک کا انعقاد کیا گیا، جس میں دلکش ماڈلز نے روایتی ملبوسات میں ریمپ پر واک کی ۔
42ویں فیشن ویک کے دوران مختلف مشہور فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ موسم بہار اورسرما کے دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے جارہے ہیں، جو فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
28اکتوبر تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوران درجنوں ڈیزائنرز کے سینکڑوں دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے گئے۔
واضح رہے کہ برازیل میں گزشتہ 21برسوں سے سال میں دو مرتبہ فیشن ویک کا انعقاد کیا جارہاہے ۔