سرائے عالمگیر( صغیر راٹھور) سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں کھوہار کی غازی مسجد میں سال کی پیدل جماعتوں کا جوڑ (اکٹھ )ہواڈاکٹر پروفیسر امین اللہ نے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی پستی اور زوال کا سبب دین سے دوری ہے تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں کھوہار کی غازی مسجد میں سال کی پیدل جماعتوں کا جوڑ (اکٹھ )ہوا جس میں کثیر تعدا د میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور اولپنڈی ،گجرات ،گوجرانوالہ ،لاہور سے بھی قافلوں نے بھی شرکت کی ڈاکٹر پروفیسر امین اللہ ،غازی سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں کھوہار کی غازی مسجد میں سال کی پیدل جماعتوں کا جوڑ (اکٹھ ) میں خطاب کر تے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جب تک دین عملی زندگیوں میں نہیں آئے گا ا س وقت تک مسلمان ترقی نہیں کرسکتے اور جب تک دین پر محنت تھی تو مسلمان دنیا کی سپر طاقت تھے اور اونٹ چرانے والوں نے قیصر وکسریٰ اور سلطنت روم کو پاؤں تلے روند ااور جب دنیا پر محنت میں مسلمان لگ گئے تو مسلمان غالب آگئے اس موقع پر شرکا ء نے اس بات کا عزم کیا کہ خود بھی دین پر عمل کریں گے اور تمام امت کے لیے بھی کوشش کریں گے