پشاور: گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ طیب کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اپنی بیٹی ماہم کو اپنی گود میں اُٹھائے اپنے فرائض کو سر انجام دے رہی ہیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی سارہ طیب کو پاکستانیوں کی جاب سے سراہا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان میں اگر سارے سرکاری افسر اس طرح کام کرنے لگ جائیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی پذیر ممالک میں شامل ہوگا۔ تاہم سارہ طیب کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئیں ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کے دل میں انکی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔
پہلے تو تصاویر وائرل ہوئیں کہ سارہ طیب مارکیٹ میں مختلف دکانوں پر جاتیں ہیں اور وہاں پر اشیاء خورد نوش کا جائزہ لیتی ہیں لیکن ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے سارہ طیب اپنے دفتر میں بھی مامتہ اور فرائض دونوں کو بخوبی سر انجام دے رہی ہیں۔ سارہ طیب اپنی کرسی پر بیٹھ کر اپنے کام کر رہی ہیں اور انکی بیٹی ماہم رومپر ( جھولا) میں بیٹھی کھیل رہی ہے۔
ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کل کی وائرل ہونے والی تصاویر کا ریکارڈ بھی توٹ گیا ہے اور پاکستانی دھڑا دھڑ ان تصاویر کو شیئر کر قوم کی اس بیٹی کی عظمت اور جرت کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ تصاویر آپ بھی دیکھیں اور شیئر کریں ۔