سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )سرائے عالمگیرکم عمرموٹر سائیکل ،رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار ، روڈ ایکسیڈ نٹ معمول بن گئے ،مقامی انتظامیہ ایکشن لے ،تفصیل کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر میں کم عمر موٹر سائیکل ،رکشہ ڈرائیور وں کی وجہ سے حادثا ت میں خطر ناک حد تک اضا فہ ہو چکا ہے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ سکول جا نے والے کمسن بچے بھی موٹر سائیکل پرون ویلنگ اور خطر ناک طریقہ سے ڈرائیو کر تے ہیں جو کہ انتظامیہ ہی نہیں بلکہ ان بچوں کے والدین کی بھی لا پرواہی کو ظاہر کر تی ہے اور اس کی وجہ سے سرائے عالمگیر سٹی کے درجن سے زائد بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں اس کے باوجودانتظامیہ اور والدین کی طرف سے مسلسل غفلت سمجھ سے بالا تر ہے ،سرائے عالمگیر کی عوام نے مقامی پولیس سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کم عمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیوروں کیخلا ف فی الفور ایکشن لیا جا ئے ۔