سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سرائے عالمگیر شہر اور بعض گلیوں محلوں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاروں سے شہریوں میں خوف و ہراس کے سائے گہرے ہونے لگے ،کسی بھی انسانی حادثہ سے قبل محکمہ واپڈا فوری طور پر اصلاح احوال کرے ،شہریوں کا متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے اہلکاروں کی غفلت کے باعث سرائے عالمگیر کے کئی گلی محلوں میں بجلی کی ننگی تاریں لٹکی ہوئی ہیں جو گزرنے والوں کے سروں سے ٹکرا رہی ہیں ،شہریوں نے ان تاروں کو محفوظ بنانے کے لئے کئی بار محکمہ واپڈا کے مقامی حکام کو درخواست کی ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی انسانی حادثہ رونما ہو سکتا ہے لہذا متعلقہ حکام بالا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کریں