جدہ (نوید فاروقی) چیئرمین پی، وائی، او، سعودی سردار نوید قمر، اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کے سردار عابد حسیں عابد کا وزیر اطلاعات و نشریات بننا شید بھٹو کے جیالے اور کارکنوں کی فتح ہے، پیپلزپارٹی اپنے جیالے کو کبھی فراموش نہیں کرتی اور آئندہ الیکشن میں بھی تعمیر و ترقی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت پیپلزپارٹی کی ھو گی، سردار عابد حسین عابد جن مساعد حالات میں پیپلزپارٹی کا پرچم تھامے رکھا وہ اپنی مثل اپ ہے۔
سردار عابد حسین عابد منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں،جنھوں نے پی ایس ایف کے پلیٹ فام سے اپنی سیاست کا آغاز کیا،پارٹی ڈسپلن پر کبھی کمپرومائز نہ کیا،پی ایس ایف آزادکشمیر کے لیے ان کی شاندار خدمات رہیں،موصوف قبل ازیں چیئرمین پی اے سی بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،انھیں وزیر حکومت بنانے میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور پارٹی کی مرکزی قیادت کابھی اہم کردار ہے،پارٹی خدمات کی بدولت آج انھیں وزارت اطلاعات آزادکشمیر کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا،آزاد کشمیر کے صحافتی حلقوں نے ان کی بحثیت وزیر اطلاعات تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے، موصوف صحافیوں کے مسائل اور محکمہ اطلاعات میں اہم اصلاحات کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔
میں انہوں نے کہا ہے کہ موصوف کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک فصیح و بلیغ لیڈر کے طور پر ہوتا ہے اور ایک باصلاحیت نظریاتی کارکن ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہید بهٹو کے افکار کو دنیا میں پہچانے میں کویئ دقیقہ بازگشت نہیں چھوڑیں گے سینئر وائس چیئرمین راجہ محبوب طائر مرکزی جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنائت مرکزی ترجمان سردار منظور وائس چیئرمین عبدالرحمن بهٹو نصیب اقبال گجر ادریس گجر ارشاد گجر سینئر نائب صدر جدہ طائر شاہ کو آرڈینیٹر مکہ مکرمہ سردار راشد خلیل سیکرٹری اطلاعات ابها ارسلان رضا اور میاں منیر نے بهی مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار عابد حسین عابد پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک کمیٹیڈ کارکن ہیں ان کی پارٹی وفاداری ایک عالمگیر سچائی ہے ایسے لوگ پارٹی اور ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں پی وائی او سعودی عرب سردار عابد حسین عابد کی بطور وزیر اطلاعات و نشریات تقرری کا خیر مقدم کرنے ہیں۔