اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این اے 122 سے عبدالعلیم خان کا انتخاب عمران خان کا بالکل درست فیصلہ تھا۔ عبدالعیلم خان اور جہانگیر ترین نے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔
وہ نہیں سمجھتے کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کو چھوڑ کر کہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے پلڈاٹ کی رپورٹ پر بھی کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے اسمبلی آنے پر وہ ذہنی طور پر تیار ہیں کہ جو سپیکر نواز شریف کے جیب کی گھڑی ہو تو اسے کیا عزت ملنی چاہیے۔