گجرات(صغیراحمدقمر)کشمیر اسمبلی الیکشن حلقہ34جموں5سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد عظیم خاں ایڈووکیٹ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں باغ باوا، چوہڑ چک ،راجووال،چڑیاؤلہ،ڈھکی کا خصوصی دورہ باغ باوا سے راجہ محمد خان مرحوم کے صاحبزادے راجہ ناصر محمود اور راجہ محمد عارف چوہڑ چک سے لیاقت علی ،فضل احمد، نصراللہ خاں، راجووال سے ڈاکٹر شاہد الرزاق ہاشمی ایڈووکیٹ چڑیاولہ سے راجہ طاہر مسعودکٹوچ ایڈووکیٹ جبکہ ڈھکی سے سابقہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی12ملک بابر صراف نے اپنی برادریوں سمیت سردار محمد عظیم خاں ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت اوران کو تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نے کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلی کشمیریوں کی خواہش اور حسرت پر الیکشن لڑرہاہوں 60سال سے غریب اور پسے ہوئے غریب طبقے پر قابض بے رحم سیاستدانوں سے کشمیریوں کو واگزار کروانے کیلئے میدان میں آیا ہوں۔ذاتی مفاد کی خاطر سیاسی قلابازیاں لگانے والوں کا عوام اس الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے مقابلہ کرے گی عوام میرا ساتھ دیں انشاء اللہ جیت ہمارا مقدر بنے گی۔