آل پارٹیز کشمیر فورم کے 28 اکتوبر کو ایفل ٹاورپرہونے والے احتجاج میں ہر ذی شعور کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے، سردار محمد اخلاق
پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت سردار محمد اخلاق نے 28 اکتوبر کو آل پارٹیز کشمیر فورم فرانس کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حق میں ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پارٹیز کشمیر فورم اور تمام کمیونٹی کو مل کر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی چاہیے 28 اکتوبر کو ایفل ٹاور پر ہر حق پرست کو احتجاج میں شرکت کرنی چاہیے