سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر متحدہ بانی کے خلاف کیس ختم کیا، نیا مقدمہ دائرکروں گا.
کراچی: سرفراز مرچنٹ نے متحدہ بانی کے خلاف لندن میں نیا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے متحدہ بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس سیاسی وجوہات پر ڈراپ کیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لکھ کر دیا تھا کہ ان کے پاس متحدہ بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔