لندن: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی سابق بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اینکر رجدیپ سردیسائی نے بھارتی کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کو اٹھائے کھڑے ہیں۔ بھارتی کرکٹر کے ساتھ سرفراز کے بیٹے کی تصویر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا ر ہا ہے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیممئینزٹرافی کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو ہرانے کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کر لی ہے لیکن جیتے گی وہی ٹیم جو میدان میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔