جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔31سالہ سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر میچ میں دس کیچز پکڑے، انہوں نے دونوں اننگز میں پانچ، پانچ کیچز پکڑے جس کے ساتھ ہی سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے کرکٹر بن گئے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے فروری 1994ءمیں نیوز ی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے مقام پرٹیسٹ میچ وکٹوں کے پیچھے 9کیچز پکڑے تھے جب کہ کامران اکمل نے جون2005ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ،جمیکا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں وکٹو ں کےپ پیچھے9کیچز لے کر راشد لطیف کا ریکارڈ برابر کیا تھا ۔