counter easy hit

بریکنگ نیوز: سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹ سے چُھٹی۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ؟ اعلان ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) سرفراز احمد فارغ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا۔ پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قیادت سے برطرف کر دیا۔ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ پر کوچ مصباح الحق نے سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل بھی نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ٹیسٹ میں ان کے نائب ممکنہ طور پر محمد رضوان ہوں گے۔ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی بابر اعظم کو سونپ سی گئی۔ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔ اظہر علی آج سہ پہر 3:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان 12:45 بجے پریس ریلیز کے ذریعے کرے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز صحافیوں سے سخت جملوں کے تبادلے اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کپتان سے انکار کردیا۔

Sarfraz Ahmed, got, fired, in, all, 3, formats,of, cricket, as, a, captain

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website