کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی کپتان سرفراز احمد صرف میدان میں ہی نہیں اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں، وہ اپنے مداحوں کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں اور انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرتے۔
Sarfraz Ahmed, hero in real life
فاتح کپتان جب سے واپس آئے ہیں ان کے گھر کے باہر مداحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، کپتان اپنے آرام کی پروا کیے بغیر وقفے وقفے سے کبھی باہر اور کبھی گھر کی بالکونی میں آ کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آج صبح سویرے ابھی اندھیرا ہی تھا کہ ان کا ایک خصوصی مداح فواد وہیل چیئر پر ان سے ملنے گھر کے باہر پہنچ گیا، سرفراز کو جب معلوم ہوا تو خود باہر ملنے کیلیے آئے اور انہیں اپنی شرٹ تحفے میں دی، جس پر فواد کے اہلخانہ نے سرفراز کو خوب دعائیں دیں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلیے بھی دعا کی۔