counter easy hit

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

Sarfraz Ahmed's decision to get rid of captaincy

لاہور (نیوز ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کی بد ترین کارکردگی ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حتمی اعلان ورلڈکپ کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا اختتام ہوتے ہی سرفراز احمد کی کپتانی کا دور بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ 2 برس کے دوران مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کی اپنی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی، جبکہ ان کی کپتانی میں 2 سال کے دوران قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابی بھی حاصل نہ کر سکی۔ جبکہ اب ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ پائی۔ اسی لیے اب انہیں ورلڈکپ کے فوری بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد پی سی بی قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کرنے کا خواہاں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد سینئر آل راونڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کے کرکٹ کیرئیر ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان دونوں سینئر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کا مزید حصہ برقرار رکھنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ پی سی بی ورلڈکپ کے اختتام کے فوری بعد اگلے ورلڈکپ اور خاص کر اگلے برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرنا چاہتا ہے، اس لیے کوشش ہے کہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل کیے جائیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس قابل بنایا جا سکے کہ یہ جدید طرز کی کرکٹ کھیل سکے۔ اسی باعث موجودہ ٹیم کے کھلاڑی شاید ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website