counter easy hit

ٹیم میں سرفراز احمد کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ ۔۔۔۔۔ مکی آرتھر نے دل کی بات کہہ دی

Sarfraz Ahmed's presence in the team is essential because ..... Mickey Arthur said heart

لندن (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچ کے بعد سرفراز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا ،ٹیم میں ماحول برقرار رکھنے کے لیے سرفراز کا کردار کافی اہم ہے ۔بنگلہ دیش سے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ڈریسنگ روم اور نیٹس پر کتنی محنت ہوتی ہے ، نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کاشاندار رہا جس پر آئی سی سی کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کھلاڑیوں ،میڈ یا،سلیکشن کمیٹی ،پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے کہ پاکستان کے 316 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فتح کے ساتھ گرین شرٹس کا مشن ورلڈکپ اختتام پذیر ہوگیا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 311 رنز سے فتح درکار تھی تاہم گرین شرٹس کا یہ خواب لارڈز کے تاریخی میدان میں پورا نہ ہوسکا۔پاکستان نے 9 میچوں میں سے 5 جیتے اور تین میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ ڈرا ہوا، 11 پوائنٹس کے باوجود ناقص رنز ریٹ کے باعث قومی ٹیم فائنل فور میں رسائی سے محروم رہی اور بہتر رنز ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا آخری میچ میں ، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا تاہم صرف 23 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں نے 157 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 96 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اوپنر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی تاہم اگلی ہی گیند پر وہ ہٹ وکٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد محمد حفیظ بھی آؤٹ ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website