لاہور: سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے باوجود کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں، انھوں نے غلطیوں سے سبق سیکھ کر عظیم کپتانوں کی صف میں شامل ہونے کا ارادہ کر لیا۔
Sarfraz intends to joining in great captains
ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے، پُرتپاک استقبال اور عزت افزائی پر شائقین کا شکرگزار ہوں لیکن کبھی نہیں سوچا کہ ایک ٹائٹل جیت کرعظیم کپتان بن گیا، میں ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہا ہوں،کوشش کروں گا کہ غلطیاں نہ دہراؤں۔ سرفراز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کسی کیلیے بھی آسان کام نہیں، شائقین اور میڈیا کا بے پناہ دباؤ ہوتا ہے،ایک غلطی پر بھی آپ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے،بھارت سے پہلے میچ کے بعد اگلے مقابلوں میں میرے بیشتر فیصلے درست ثابت ہوئے، فخرزمان کو ڈیبیو کا موقع دینا بھی ایک جراتمندانہ قدم تھا جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا۔