سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20افرادکے قتل کے مقدمہ میں گرفتارمرکزی ملزم سمیت چاروں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بجھوادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج طارق سلیم زرغام کی عدالت میں 20افراد کےقتل کے مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم عبدلوحید اور اس کے ساتھیوں آصف ، ظفر اور کاشف کو پیش کیا گیا ۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل ڈنڈے اور تیز دھار لوہے کے آلات برآمدکرلئے گئے ہیں ۔عدالت نے چاروں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بجھوادیا۔ آئندہ سماعت 26اپریل کوہو گی ۔ سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف میں معمول کی ٹریفک اور غیر متعلقہ افراد کی آمدو رفت بند تھی۔