سرگودھا میں ایف آئی اے نے چھاپا مار کرانسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم پر اٹلی بھجوانے کا جھانسا دے کرلاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔
Sargodha, arresting fugitive involved in human trafficking
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم اشرف کو حیدرآباد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر اٹلی بجھوانے کا جھانسا دے کر 22لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھا اور وہ کافی عرصے سے مفرور تھا ۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔