counter easy hit

سرگودھا میں اپنی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (یس ڈیسک) سرگودھا کی سیشن جج عدالت نے اپنی بچی کے قتل کی مجرم خاتون کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے گائوں 82 شمالی میں سائرہ نامی خاتون نے گزشتہ سال اگست میں ناجائز بچی کو جنم دیا، 10 دن بعد سائرہ نے بدنامی کے خوف سے اپنی بچی کو ہتھوڑی کے وار سے قتل کر کے گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزمہ کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی، ملزمہ کا شوہر پہلے ہی ڈکیتی کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے۔