سرگودھا میں خواجہ سرا انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے۔ان کا کہنا ہے کہ زبردستی ہنر مندی کی تربیت دی جارہی ہے،کورس مکمل کرنے پر 3ہزار ماہانہ دیئے جائیں گے۔تین ہزار تو روز کا خرچہ ہے،تربیت نہیں حاصل کرنی ہے ۔
سرگودھا میں انتظامیہ کی طر ف سے خواجہ سراؤ ں کو تعلیم کے ساتھ سا تھ بیوٹیشن اور دیگر ہنر سکھانے کا پروگرام تر تیب دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ خواجہ سراؤ ں کا کہنا تھا کہ وہ شادی بیاہ کی تقریب میں پرفام کر کے گزر اوقات کرتے ہیں ۔ پولیس اہلکار زبردستی گاڑیو ں میں ڈال کر مختلف سینٹر و ں پر لے جا کر ہنر مند ی کے کورس کروارہے ہیں ۔ کورس مکمل کرنے پر تین ہزار روپے ما ہانہ وظیفہ ملے گا اور سلا ئی مشینیں بھی ملیں گی ۔ خواجہ سراؤ ں نے کہا کہ تین ہزار روپے تو روزانہ کے میک اپ کا خر چہ ہے۔ انہو ں نےالزام لگایا کہ کورس مکمل کرنے والے خواجہ سراؤں کو اب تک سلائی مشینیں تک نہیں دی گئیں ۔