ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں :مشیر امور خارجہ
اسلام آباد (یس اُردو ) مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت بحیرہ ہند کو نیوکلرائز کرنا چاہتا ہے ، بھارت کی بحیرہ ہند میں ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی قرار داد جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت بحیرہ ہند کو نیوکلرائز کرنا چاہتا ہے ، پاکستان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، پاکستان اپنے عوام اور سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، وطن کی حفاظت کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، ہم بھارت کے جارحانہ عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے ، سرتاج عزیز نے کہا کہ سفارتی سطح پر نیوکلئیر سپلائی گروپ کے تمام ممالک کو بھارتی عزائم سے آگاہ کیا ہے ، بھارت کی بحیرہ ہند میں ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے ، بھارت کے میزائل تجربہ سے خطہ میں عدم استحکام پھیلا ، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے ، امریکہ میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ، نیوکلیر سپلائی گروپ کی رکنیت کے لیے بھرپور مہم چلائی ہے ۔