اسلام آباد……… بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہےکہ جامع مذاکرات کی دوبارہ بحالی پر اتفاق ہوگیا ہے، اب کمپوزیٹ ڈائیلاگ کی جگہ کمپری ہینسو ڈائیلاگ ہونگے، کمپری ہینسو ڈائیلاگ میں وہ تمام نکات شامل ہونگے جو کمپوزیٹ ڈائیلاگ میں تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کا کہنا تھا کہ نئے سرے سے جامع مذاکرات پراتفاق ہوگیا ہے، جامع مذاکرات میں کچھ اورچیزیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں ، مذاکرات کےلیے شیڈول اورطریقہ کارطے کیے جائیں گے۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ جن امورپربات رکی ہوئی تھی ان سب کوجامع مذاکرات میں شامل کیاجائے گا، ملاقاتوں کی تاریخیں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ طے کریں گے، قومی سلامتی کے مشیروں کے بنکاک مذاکرات میں تمام چیزوں پربات ہوئی۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاشیڈول دونوں ملکوں کے خارجہ امورکے سیکرٹریزطے کرینگے، کب،کن کن امورپربات ہوگی،کس کس سطح پرہوگی یہ بھی طے ہوگا۔