راولپنڈی( )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری کی قیادت میں وفدکی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے سیاسی امورپر تبادلہ خیالات کے ساتھ ساتھ آئندہ ملاقاتیں جاری رکھنے اور دیگرسیاسی جماعتوں سے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا،رہنماؤں کا کہناتھاکہ ن لیگ کا عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانا ملک دشمنی ہے، احتساب کا دائرہ وسیع ہوتاچاہئے،عدلیہ اور نیب کی فعالیت سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے،ملک سے کرپشن کاوہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرااور کردار بے داغ ہو،آئندہ عام انتخابات ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ سینٹ انتخابات میں ایم کیو ایم اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی اس کیساتھ یہی کچھ ہوناہے،سینٹ الیکشن پیسے کا کھیل بن جانا المیہ ہے،کراچی میں قیام امن کیلئے قانون نافدکرنے والے اداروں بالخصوص پاک فوج اور رینجرزکاکردارمثالی ہے،شیخ رشیداحمدکا کہناتھاکہ ن لیگ شریف خاندان سے حساب نہ مانگنے کو ہی جمہوریت سمجھتی ہے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک اور جمہوریت بھی نہیں،شریف برادران کی سیاست کا واحد مقصد دولت سازی ہے،سیاست کو چوروں اور ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے،سیاست کو کرپشن کی نجاست سے پاک نہ کیاگیاتو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی،عوام کی جان ، مال ، عزت کے تحفظ کے لیے آئین ، قانون ، نظام عدل کی بالادستی قائم کرنی ہوگی ،سنی تحریک کے وفد میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کے ہمراہ مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ وسیم عباسی، علامہ طاہراقبال چشتی، محمدبشارت عباسی،پروفیسرنعیم رضا، علامہ قاسم محمود موہڑوی،اویس قادری ودیگر شامل تھے۔