اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی فضائی کمپنی نے ہندوستان کیلئے پروازیں
سعودی عربین ائیر لائن السعودیہ نے موثر خروج عودہ ( ایگزٹ ری انٹر ی) رکھنے والوں کی انڈیا سے سعودی عرب واپسی کے حوالے سے استفسار کا جواب دیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق انڈین شہری نے دریافت کیا تھا کہ موثر خروج و عودہ رکھنے والوں کے لیے انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی السعودیہ نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاونٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ فی الوقت انڈیا سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں۔ جب بھی بحالی کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ السعودیہ نے یاد دہانی کرائی کہ قیادت کی ہدایت کی مطابق یکم جنوری سے بین الااقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم متعلقہ ادارے اس بات کی توثیق یکم دسمبر کو کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مستثنی زمروں کے لیے السعودیہ کی پروازیں پندرہ ستمبر سے چل رہی ہیں