counter easy hit

سعودی ایئر لائن کے پائلٹ نے 106 زندگیاں اور ائیرپورٹ کو تباہی سے بچا لیا

قاہرہ: سعودی ایئرلائن کے پائلٹ نے بریک فیل ہو جانے کے باوجود طیارے کو بحفاظت اتار کر ناصرف

Saudi Airlines pilot who saved 106 lives from destruction and airport

Saudi Airlines pilot who saved 106 lives from destruction and airport

106 مسافروں کی جان بچائی بلکہ قاہرہ ائیرپورٹ کو بھی بڑی تباہی سے بچالیا۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز 106 مسافروں کو لے کر دمام سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ جانے والی پرواز کے کپتان نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا کر 106 مسافروں کو بحفاظت منزل تک پہنچا دیا۔ سعودی ایئر لائن کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ جہاز کے بریک کا خصوصی نظام فیل ہوچکا ہے لہذٰا ہنگامی لینڈنگ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں جس کے بعد قاہرہ ایئرپورٹ کے حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا اور فائربریگیڈ اور ایمبولینسوں کو رن وے پر بلا کر لازمی اقدامات مکمل کر لئے۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی پائلٹ نے کمال مہارت اور تجربے سے جہاز کو لینڈ کروا کر تمام مسافروں کی زندگیاں بچائیں اور ہوائی اڈہ بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ سعودی ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کو مرمت کے بعد دمام واپس بھیج دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website