counter easy hit

سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، کیا یقین دہانی کرا دی؟ پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری

Saudi and UAE Foreign Minister's meeting with Prime Minister Imran Khan, what assurance? Great news for Pakistanis

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر، عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان بدھ کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں وزراء خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوںوزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جگہ کوئی ملک نہیں لے سکتا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات دونوں وزرائے خارجہ سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔کشمیر کے معاملے پر دونوں عرب ممالک نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی اقدام کے خلاف قائل کرنے میں کامیاب رہے۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کی قیادت کو پیغام بھجوائے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا رشتہ مزیزد مضبوط کرنے آئے ہیں۔اماراتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یو اے ای کے پاکستان سے تعلقات مقدم اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔خیال رہے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں خطے میں امن وامان ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزرائے اعظم کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارتی غیر آئینی اقدام سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم دونوں وزرائے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھا کر وہاں کے معمولات زندگی بحال کیے جائیں ہمیں وہاں کی مخدوش صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔بھارت کی جانب سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات براہ راست اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو بھی بحال کیا جانا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو غیر قانونی اقدامات اور جارحیت سے روکے تاہم موجودہ صورت حال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ سعودی عرب، امارات امن و سلامتی کے ماحول کے فروغ کیلئے رابطے میں رہینگے ۔دونوں وزرائے خارجہ کامقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی صورتحال بگڑنے پراظہارتشویش کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website