counter easy hit

سعودیہ کیلئے 28 مزید پروازوں کیلئے بکنگ کا آغاز دو دن بعد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن کو وسعت دینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ جمعرات کو پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بکنگ پر بے پناہ رش کی وجہ سے ایئر لائن نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ ترجمان کے مطابق 15 ستمبر سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد بکنگ کا آغاز کیا تھا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حالات میں فلائٹ آپریشن ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ بیان کے مطابق پی آئی اے نے مزید پروازوں کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے، اجازت ملتے ہی بکنگ شروع کر دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website